گاندربل میں ٹریفک جام پر قابو پانے کے لئے گاندربل پولیس کوشاں

0
0

ایس ایس پی گاندربل نے ٹرانسپورٹرز اور دیگر زعماء کے ساتھ کی بات چیت
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل خاص کر قصبے میں بڑھتے ٹریفک جامینگ کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لئے ایس ایس گاندربل سندیپ گپتا نے پولیس ہیڈکوارٹر گاندربل میں ایک جائزہ میٹنگ اور فیلڈ کا دورہ بھی کیا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور منی بس ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی گاندربل نے خاص طور پر مین ٹاؤن گاندربل میں ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسٹیک ہولڈرز اور ٹریفک پولیس سے مناسب رائے حاصل کرنے کے بعد، ایس ایس پی نے ٹرانسپورٹرز کی تمام انجمنوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف مقررہ بس اسٹاپوں پر مسافروں کو گاڑیوں میں بیٹھائیں اور اْتاریں تاکہ ضلع میں بھاری ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔ نیزایس ایس پی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ضروری ہدایات جاری کیں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ٹاؤن میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں۔ اْنہوں نے ضلع کے عام لوگوں سے بھی ٹریفک مینجمنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی درخواست ہے تاکہ ٹریفک جامینگ کے ساتھ ساتھ حادثات کو بھی ٹالا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا