گاندربل میں نوجوان ہورہے ہیں زراعت شعبے کی طرف راغب

0
0

بٹوینہ علاقے میں بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے تربوزے کی کاشت
مختار احمد
گاندربلگاندربل کی ایک بڑی آبادی زراعت شعبے سے وابستہ ہے ضلع کے بیشتر علاقوں جن میں واکورہ۔ززونہ۔کرہامہ بٹہ وینہ اور دیگر علاقوں میں سبزیوں اور دیگر میوہ جات کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے اور اب اس شعبے سے بے روز گار پڑھے لکھے نوجوان بھی راغب ہورہے ہیں ضلع کے واکورہ تحصیل کے خیر باغ بٹوینہ علاقے میں کسانوں نے زمین کے ایک بڑے رقبے پر تربوزے کی کاشت کی ہوئی ہے اور اگلے چند دنوں میں یہ تربوزے تیار ہوکر بازاروں میں دستیاب ہونگے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سے حاصل آمدنی سے اپنے روز مرہ کے ضروریات پورے کرتے ہیں۔ایک تعلیم یافتہ نوجوان سمیر احمد نے بتایا ا ±س نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سرکاری نوکریوں کے حصول کے بجائے خود روزگار کو ترجہی دی ا ±س کا مزید کہنا تھا کہ ا ±س نے اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے آبائی زمین پر سبزی اور تربوزے کی کاشت شروع کردی جس سے ا ±س کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہورہی ہے ا ±س نے دیگر نوجوانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی اس شعبے سے وابستہ ہو جائیں تاکہ وہ کسی غلط راہ پر جانے سے بچ جائیں ایک اور کسان عبدل احد کمار نے بتایا کہ وی تقریبا دو دہائیوں سے اس شعبے سے وابستہ ہے اور وہ اسی کمائی سے اپنے عیال کی کفالت کرتا ہے تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ ا ±ن کو سینچائی کے لئے درکار پانی کی زبردست قلت ہے ۔انہوں نے کہا اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ا ±ن کو بور ویل کی ضرورت ہے جس کے لئے ا ±نہیں محکمہ ایگریکلچر کی معاونت کی ضرورت ہے تاہم ا ±نہوں نے الزام عاید کیا کہ محکمہ ایگریکلچر سے ا ±ن کو کسی بھی طرح کی معاونت اور مشورہ نہیں مل رہا ہے۔ا ±نہوں نے محکمہ ایگریکلچر سے حکام سے گزارش کی کہ وہ ایک ٹیم کو علاقے میں روانہ کرکے کسانوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا