گاندربل //محکمہ باغبانی ضلع گاندربل نے آج سکاسٹ کشمیر گاندربل کے اشتراک سے حالیہ برفباری سے نقصان زدہ میوہ پیڑوں کی مرمت اوراحیائے نو کے لئے کسانوں کی خاطر ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔متاثرہ کسانوں کو ززنار،کھرہامہ،یاگورہ اوربادامپورہ کے میوہ باغات میںجانکاری اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد ہوا ۔اس موقعہ پر کسانوں کو شاخ تراشی کے علاوہ پیڑوں کی مرمت کے لئے نٹ بولٹ استعمال کرنے کی تیکنیک کے بارے میں روشناس کرایا گیا تاکہ کسان غلط تیکنیک کا استعمال کرکے پیڑوں کو مزید نقصان سے دوچار نہ کریں۔ تمام شرکأ گروورس نے محکمے اور کے وی کے کی پہل کو سراہا جس کی وجہ سے نقصا ن زدہ پیڑوں کی مرمت اور احیائے نو کا کام یقینی بن سکا۔ دریں اثنأ ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر بایلا وُسن کے نزدیک غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے دو تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ۔اس انہدامی کارروائی میںنائب تحصیلدار اوردیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔یہ دونوں ڈھانچے نالہ سندھ کے سومیٹر کے دائرے میں تعمیر کئے گئے تھے۔