33 مقدمات کو تصفیہ کے لیے لیا گیا ، 28 معاملات کو حل کیا گیا
مختار احمد
گاندربل؍؍ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل اور کنگن کے تعاون سے 20 جنوری کو ضلع گاندربل میں لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ لوک عدالت کا انعقاد رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کی نگرانی اور صدارت میں اور نصرت علی ہاک، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی رہنمائی میں ہوا۔ لوک عدالت مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے دو بنچوں پر مشتمل تھی، جس میں پہلے بنچ کی صدارت میناز قادر، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، گاندربل اور ایڈوکیٹ کونسر سید مسعودی بنچ کے رکن کے طور پر کر رہے تھے، دوسرا بنچ تھا جس کی صدارت محمد وسیم مرزا، جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ کلاس، گاندربل اور ایڈوکیٹ سید سیف الدین، گاندربل نے بنچ کے رکن کے طور پر کی۔مجموعی طور پر 33 مقدمات کو تصفیہ کے لیے لیا گیا جن میں سے 28 معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیااور 9,500 روپئے تصفیہ کی رقم کے طور پر دیا گیا تھا۔