پندرہ مقدمات آپسی افہام تفہیم کے ساتھ کئے گئے حل
مختار احمد
گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے جمعہ کو ضلع میں صارفین کے معاملات کے لیے ایک خصوصی لوک عدالت کا اہتمام کیا۔ لوک عدالت امیت کمار گپتا، ممبر سکریٹری، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے دو بنچ تشکیل دیے گئے تھے، جن میں پہلے بینچ کی سربراہی میناز قادر، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، گاندربل اور ایڈوکیٹ یونس سلیم وانی بنچ کے رکن تھے۔ پہلے بنچ نے کورٹ کمپلیکس، گاندربل میں مقدمات کی سماعت کی۔ دوسرے بنچ کی صدارت ایصار النبی، منصف/جوڈیشل مجسٹریٹ، کنگن نے کی اور بنچ کے رکن ایڈووکیٹ طارق احمد رینا تھے۔ دوسرے بنچ نے کورٹ کمپلیکس کنگن میں مقدمات کی سماعت کی۔ دونوں بنچوں کے ذریعے کل 314 مقدمات کی سماعت کی گئی، جن میں سے 15 مقدمات کا کامیابی سے تصفیہ کیا گیا اور 1,46,076روپے کی رقم تصفیہ کی رقم کے طور پر دی گئی۔