مقامی کسانوںکو امسال سرسوں کی ریکاڑ توڑ فصل ہونے کی اْمید
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل ضلع اپنی خوبصورتی کے لئے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں مشہور ہے ضلع کو قدرت نے اپنی بیشمار نعمتوں سے نوازا ہے یہاں فلک شگاف سرسبز جنگلات ،برفیلی پہاڑی چوٹیاں،چھم چھم کرتے دریائے ندیاں جھرنے اور کئی صحت افزاء مقامات ہیںجو مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔تاہم ان دنوں ضلع کے بیشتر حصوں میں کھیتوں میں سرسوں کی فصل اپنے جوبن پر ہے جس نے ضلع کے قدرتی حسن میں مزید چار چاند لگائے ہیں جو لوگوں کو بھر پور نظارہ پیش کر رہا ہے جبکہ ضلع میں آنے والے غیر مقامی سیلانیوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور ان سیلانیوں کو سرسوں کے کھیتوں میں فوٹو کھینچتے دیکھائی دے رہے ہیں ضلع کی تقریبا تیس فی صد زرعی اراضی پر سرسوں اْگائی جاتی ہے واضع گزشتہ سال ضلع میں ریکاڑ توڈ سرسوں کی فصل ہوئی جس پر مقامی کسانوں کافی خوش تھے۔تاہم ضلع میں اب زرعی اراضی آہستہ آہستہ سکڑ رہی ہے کیونکہ ضلع کے بیشتر حصوں میں زرعی اراضی پر تعمیرات کھڑی کی جارہی ہیں جو ایک تشویش کا امر ہے اور جس کا ضلع انتظامیہ کو سخت نوٹس لینا چاہے۔