مختار احمد
گاندر بل //گاندربل میں آج ایک گاڑی درخت کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔جانکاری کے مطابق شادی پورہ گاندربل میں آج ایک شخص نارہ بل بڑگام کے غلام محمد خان کی موت واقع ہوئی ب وہ شادی پورہ میں اپنی نیجی گاڑی میں جارہا تھا کہ سڑک کے کنارے کچھ لوگ بید کے درخت کاٹ رہے تھے کہ اچانک ایک درخت غلام محمد کی گاڑی پر جا گرا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا پولیس نے اس حوالے سے پیڑ کاٹنے کے دوران کوتاہی برتنے پر ایک کیس درج کیا ہے۔