گاندربل میں خصوصی لوک عدالت کا اہتمام

0
0

23 مجرمانہ قابل سماعت مقدمات کی ہوئی سماعت
مختار احمد
گاندربلڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ہفتہ کو مجرمانہ قابل سماعت مقدمات کے لیے ایک خصوصی لوک عدالت کا اہتمام کیا۔لوک عدالت امیت کمار گپتا، ممبر سکریٹری، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کی نگرانی میں منعقد ہوئی اور نصرت علی حکاک سیکریٹری ڈی ایس ایل اےان کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔
اس دورانمقدمات کے تصفیہ کے لیے دو بینچ تشکیل دیے گئے، جس میں پہلے بینچ کی صدارت میناز قادر، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، گاندربل اور ایڈوکیٹ کونسر سید مسعودی بنچ کے رکن تھے۔ پہلے بنچ نے کورٹ کمپلیکس، گاندربل میں مقدمات کی سماعت کی۔ دوسرے بنچ کی صدارت ایصار النبی، منصف/جوڈیشل مجسٹریٹ، کنگن نے کی اور بنچ کے رکن ایڈووکیٹ طارق احمد رینہ تھے۔ دوسرے بنچ نے کورٹ کمپلیکس کنگن میں مقدمات کی سماعت کی۔دونوں بنچوں کی طرف سے کل 23 مجرمانہ کمپاو ¿نڈ ایبل کیسز کی سماعت کی گئی جن میں سے 01 کیس کامیابی سے نمٹائے گئے۔خصوصی لوک عدالت کا مقصد فوری انصاف فراہم کرنا اور ضلع میں مجرمانہ قابل سماعت مقدمات کے التوا کو کم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا