محکمہ آر اینڈ بی کی ناتسلی بخش کارکردگی سے لوگوں میں تشویش
مختار احمد
گاندربلگاندربل کواگرچہ ضلع کا درجہ ملے تقریباً ایک دہائی کا عرصہ گزر گیا تاہم ضلع میں سڑکوں کی حالت جوں کی توں ہے۔ضلع کی اہم رابطہ سڑک ہو یا اندرونی سڑکیں ساری سڑکیں اس قدر خستہ حال ہیں ان پر گاڑیاں تو دور پیدل چلنا بھی کسی خطرے سے خالی نہیں۔ضلع کی مین شاہراہ ناگہ بل سے گنگر ہامہ تک بڑے بڑے گڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے اور کئی مقامات خاص کر ضلع عدالت کے مین گیٹ کے سامنے سڑک اتنی خراب ہوگئی ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کا چلنا مشکل یا نا ممکن بن گیا ہے اور آج تک اس جگہ پر کئی حادثے پیش آئے ہیں۔جبکہ بیہامہ مانسبل سڑک کا خدا ہی حافظ ہے بیہامہ سے صفاپورہ تک کئی مقام جن میں گنگر ہامہ،وحید پورہ،پتی رام پورہ تھورو ڈانگر پورہ لار سون اور کئی مقامات پر سڑک پر گڈے پڑے ہیں کہ سڑک کے برلب موجوف مکانوں میں شگاف پڑے ہیں۔ جہاں ضلع کی اہم رابطہ سڑک خستہ حال ہے وہیں ضلع کی اندونی سڑکوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے ضلع کے کنگن،گنڈ لار،صفاپورہ گاندربل اور دیگر علاقوں کی اندوانی سڑکوں پر چلنا محال بن گیا ہے ۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ اگرچہ ضلع میں آر اینڈ بی قائم ہے تاہم محکمہ کی کارکردگی ناتسلی بخش ہے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اگرچہ ہرروز ذرائع ابلاغ میں روز ضلع میں افسروں کی میٹنگوں کے منعقد کرنے کے حوالے سے خبریں پڑنے کو ملتی ہیں تاہم ان میٹنگوںکا عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے عوامی حلقوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ضلع کے تمام ضلع افسر انہیں سڑکوں سے ہو کر اپنے دفتروں تک پہنچتے ہیں تاہم سڑکوں کی ابتر صورتحال دیکھ کر وہ نظر انداز کرتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی فوری مرمت کے لئے اقدام اٹھائیں۔