گاندربل میں آہن سر لفٹ اریگیشن اسکیم بے کار

0
0

اسکیم پے تعینات ملازم بھی اکثر رہتے ہیں غیر حاضر
آہن سر میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے اسکیم بند:حکام
مختار احمد
گاندربلکسانوں کو معقول سینچائی کا پانی فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے جہاں آپاشی کوہلوں کا جال بچھایا ہے وہیں محکمہ اریگیشن نے کئی مقامات پر کھیتوں تک سینچائی کا پہنچانے کے لئے لاکھوں روپئے کی لاگت سے لفٹ اریگیشن اسکیمیں تعمیر کی ہیں ضلع گاندربل کے آہن علاقے میں بھی سال 2008-09 میں محکمہ نے ایک لفٹ اریگیشن اسکیم تعمیر کی جو آہن سر جھیل سے پانی کو لفٹ کرکے قریبا? ,6 دیہات میں موجود سیکنڈوں کنال زرعی اراضی کو سینچائی کا پانی سپلائی کیا جانا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اکثر و بیشتر یہ لفٹ اسکیم بے کار رہتی ہے اور اگرچہ یہاں کئی ملازم بھی تعینات کئے گئے ہیں تاہم وہ زیادہ وقت اپنے نیجی کاموں میں ہی صرف کرتے ہیں اور شازو نادر ہی وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہتے ہیں۔ حقیقت جاننے کے لئے نمائدہ منگلوار کو مزکورہ اسکیم پر گیا اور وہاں تقریبا ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا جہاں بجلی سپلائی ہونے کے باوجود لفٹ اسکیم بند تھی تاہم وہاں کوئی ملازم بھی موجود نہیں تھا اس حوالے سے نمائدے نے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینر میکنل اریگیشن سے دو بار فون پر رابطہ کیا اور مسیج بھی کی تاہم ا ±نہوں نے فون نہیں ا ±ٹھایا دریں اثنا بعد میں اسسٹنٹ ایگزکیوٹیو انجینئر میکنکل گاندربل نے مسیج کر کے اس لفٹ اریگیشن اسکیم کے بند ہونے کی وجہ آہن سر جھیل میں پانی کی سطح ہونے کو بتایا تاہم حقیقت یہ ہے کہ آہن جھیل میں پانی کی سطح اتنی بھی کم نہیں ہے کہ کوئی متبادل راستہ اختیار نہ کیا جاسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا