گائو رکشکوں کی بربریت سے ملے گی راحت

0
0

سلمان نظامی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا کیا خیر مقدم
نمائندہ لازوال

  • نئی دہلی //کانگریس سینئر لیڈر و ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے گائے اتسترکتا پر لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں اور دلتوں کو کافی حد تک راحت اور تحفظ ملے گا ۔نظامی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن مٰں عدالت عظمیٰ نے تمام ریاستوں کو حکم صادر کئے ہیں کہ ہر ضلع میں ایک نوڈل پولیس آفیسر منتخب کیا جائے جو شر پسند حرکات میں ملوث ہونگے ان گائو رکشکوں پر نظر رکھے گا ۔سلمان نظامی نے سنگ پریوار ،بجرنگ دل اور وی ایچ پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کئی حرکات میں ملوث ہیں ۔موصوف نے امید جتائی کہ نوڈل آفیسر اس طرح کے شر پسند عناصر پر کڑی نگاہی رکھیں گے جو ایک خاص طبقہ کی عوام سے نفرت کرتے تھے ۔نظامی نے مزید کہا کہ بیف بر آمدگی میں زیادہ تر ہندو ہیں اور مسلمانوں کو محض ایک نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا