سرفرازقادری
مینڈھر؍؍گائوں ڈھرانہ اپر تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ کے مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ مینڈھر پونچھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ شناواں سے محلہ موریہ تک 2 کلو میٹر سڑک نامکمل پڑی ہوئی ہے اور ایک کروڑ پچہتر ہزار کی منظوری کے بعد بھی متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی مینڈھر کے افسران کی نامعلوم عدم توجہی کی وجہ سے کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹینڈر نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حال ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے اور اس سڑک کو بلاتاخیر مکمل کیا جائے بصورت دیگر ہم اس دور افتادہ علاقے کے عوام سڑک پر احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ مینڈھر پر عائد ہوگی۔ ان کا استدلال ہے کہ ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان اور ڈی سی پونچھ یاسین چوہدری معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں اور مین روڈ شناوان سے محلہ موریہ تک گاؤں ڈھرانہ کی دو کلومیٹر سڑک کو مکمل کریں۔ اس موقع پر نائب سرپنچ ڈھرانہ اپر مستاج احمد، ایڈوکیٹ افضل چوہدری، رمضان احمد، جبار احمد، غلام احمد، مرتضیٰ احمد اور گاؤں ڈھرانہ اپر کے کئی لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔