کے کے شرما نے وادی میں بجلی کے منظر نامے کا جائزہ لیا

0
0

اَفسروں کو قبل از وقت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی

سری نگر/  لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار کے ۔ کے۔ شرما نے آج یہاں برفباری کے بعد پید ا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ بجلی کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ قبل از وقت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔ مشیر موصوف نے محکمہ بجلی اور اُس کے ساتھ منسلک وِنگوں کے افسران پر زور دیا کہ وہ برفباری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگائیں اور بجلی کے نظام کو استحکام بخشنے کے لئے اقدامات کریں۔اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ خراب موسمی حالات کے مدنظر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔ پی ڈی ڈی ڈسٹربیوشن کشمیر کے چیف انجینئر حشمت قاضی ، چیف انجینئر ٹرانسمیشن اعجاز احمد ڈار و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ کے ۔ کے ۔ شرما نے کہا کہ آفاتِ سماوی سے انتظامیہ کو مستقبل کی کاوشوں میں سرعت لانے سے متعلق اقدامات کرنے کے بارے پیشگی اطلاع حاصل ہوتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی شکایات کو دُور کرنے کے لئے ہمیں اپنے آپ کو ذمہ داری او رجواب دہ بنانا ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو محکمہ بجلی کے ساتھ لوگوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ اِس سے قبل افسران نے میٹنگ میں بتایا کہ موسم گرما کے دوران محکمہ بجلی کے تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی بلا خلل یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہاکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ محکمہ کوبجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف چیلنجوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی کے 6ڈویژنوں میں سے کپواڑہ ضلع میں بجلی کی فراہمی بڑی حد تک متاثر رہی ۔ چیف انجینئر پی ڈی ڈی ٹرانسمیشن اعجاز احمد ڈار نے میٹنگ میں بتایا کہ زیر تعمیر زینہ کوٹ ۔ آلسٹینگ ٹرانسمیشن لائن کو حالیہ برفباری سے کافی نقصان واقع ہوا تاہم محکمہ نے جنگی بنیادوں پر جامع منصوبے ترتیب دئیے ۔اسی طرح 132کے وی بادام پورہ ۔ بانڈی پورہ لائن کو بھی بہت نقصان کاسامنا کرنا پڑا اورمرمت کا کام جاری ہے۔ موسم سرما کے دوران بجلی کی فراہمی میں معقولیت لانے کی غرض سے بجلی میں کٹوتی عمل میں لانا ضروری ہے۔220 کے وی رِنگ لائن کو چالو کرنے ، جو زینہ کوٹ گرڈ اور آلسٹینگ گرڈ کے ساتھ جوڑی جائے گی۔ شہرکے گرڈ :وانگن پورہ ، حبک ، چشمہ شاہی او رپانپور گرڈ سری نگر و دیگر ملحقہ علاقوں کو اضافی بجلی فراہم کرنے کے قابل ہوں گے اور اس طرح سے کٹوتی کے عمل میں کمی واقع ہوگی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے وادی بھر میں کنٹرول روم قائم کئے جارہے ہیں اور ضروری بجلی کا سازو سامان دستیاب رکھنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ سری نگر اور بڈگام اضلاع کے لئے گرڈ سٹیشن بمنہ ،بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے لئے گرڈ سٹیشن دلنہ ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے لئے گرڈ سٹیشن ونپوہ ، پلوامہ اور شوپیان اضلاع کے لئے گرڈ سٹیشن پانپور اور گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع کے لئے گرڈ سٹیشن بادام پورہ میں آفاتِ سماوی کے دوران بحالی کا عمل یقینی بنانے کے لئے پانچ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ان کنٹرول روموں میں افرادی قوت و دیگر سہولیات محکمہ نے ترجیحات کے مطابق فراہم کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا