کے جی بی وی سکول گول میں یوم اساتذہ منایا گیا

0
0

والدین کی بھرپور شرکت۔ بچوں نے کیا رنگا رنگ پروگرام پیش
لطیف ملک
گول// آج پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے کونے کونے میں یومِ اِساتذہ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ضلع رام بن کے سب ڈویڑن گول، کے _جی _ بی _ وی سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل دار گول مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر سول سوسائٹی سے وابستہ معزز شہری ودیگر لوگوں نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی۔سکول وارڈن شہناز بیگم نے اس تقریب کا انعقاد کیا جس میں بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے اور یوم اساتذہ کیوں مناتے ہیں اس پر مقررین نے روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر بچوں کی بہترین کارکردگی اور سکول میں تعینات اساتذہ ودیگر عملہ کی بہتر کارکردگی پر انہیں اعزاز سے نوازا گیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا