سکیپنگ چیمپئن شپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//کیمبرج انٹرنیشنل اسکول نے جموں کے کے سی انٹرنیشنل اسکول میں منعقدہ 14ویں ڈسٹرکٹ جموں رسی اسکیپنگ چیمپئن شپ 2024 میں شاندار 16 تمغے حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی شناخت بنائی ہے۔
https://www.cambridgejammu.in/
وہیںباصلاحیت شرکاء نے غیر معمولی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 8 سلور اور 5 برانز میڈل حاصل
کیے۔وہیں اسکول انتظامیہ نے ان 12 طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جنہوں نے امتیاز کے ساتھ اسکول کی نمائندگی کی، جس سے پوری کیمبرج کمیونٹی کے لیے اعزاز اور فخر ہے۔ ان کی نمایاں کامیابیاں ان کی محنت اور عمدگی کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اسکول انتظامیہ نے طلباء اور کوچ کی شاندار کاوشوں کو سراہا