اسکولی طلباء نے مہمانوں اور والدین کو اپنے شاندار رقص اور ایکشن پرفارمنس سے خوش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کیمبرج انٹرنیشنل اسکول جموں نے کنڈرگارٹن گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پرانسپکٹر ارون پرکاش شرما نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔وہیںچیئرمین سی آئی ایس انجینئر ودھی سنگھ جموال مہمان ذی وقار کی حیثت سے تقریب میں شامل ہوئے۔دریںا ثناء پروگرام کا آغاز سرسوتی وندنا سے ہوا جس کے بعد وائس پرنسپل سی آئی ایس رجنی ملہوترا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے تمام معززین اور والدین کو اس موقع پر خوش آمدید کہا۔
اس دوران اسکول کے چھوٹے بچوں نے مہمانوں اور والدین کو اپنے شاندار رقص اور ایکشن پرفارمنس سے خوش آمدید کہا جس کے بعد ‘ہارٹ آؤٹ’ کی تقریریں کی گئیں جس میں انہوں نے اساتذہ کے تئیں اظہار تشکر کیا۔شو کی خاص بات کوآرڈینیٹر کنڈرگارٹن سنیدھی شرما کی طرف سے ‘رینڈرنگ اپ ریسپانسیبلٹی’ تھی جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے اسکالرز کی ذمہ داری کوآرڈینیٹر پرائمری ونگ کو سونپ دی۔اس موقع پرمہمان خصوصی، ایس ایچ او پی ایس دومانہ، انسپکٹر ارون پرکاش شرما نے اپنے حوصلہ افزا اور روشن الفاظ سے اجتماع کو خوب نوازا۔