کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،پانی گھرو ں میں داخل

0
0

سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،ایمرجنسی نافذ
ےواین این
کیلی فورنیا ´//امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مختلف شہروں میں بھی گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا