ٹھاکر نے انتہائی جدید تھیٹر پروڈکشنز سے ہندوستانی تھیٹر کو ایک نئی شناخت دی
لازوال ڈیسک
تراوندرم؍؍کالجیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، حکومت کیرالہ نے پدم شری بلونت ٹھاکر کو عصری تھیٹر اور ڈرامہ پر قومی سیمینار کے افتتاحی سیشن کے موقع پر اعزاز سے نوازا جس کا انہوں نے نہ صرف افتتاح کیا بلکہ کلیدی مقرر کے طور پر خطاب بھی کیا۔ ان کی پریزنٹیشن ‘ورلڈ ویژن آف انڈین تھیٹر’ کو تھیٹر کے سرکردہ اسکالرز اور طلباء نے سراہا جہاں انہوں نے ہندوستانی تھیٹر کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی تھیٹر کو موسیقی، رقص اور دیگر بصری اظہار کے ساتھ مکمل تھیٹر قرار دینا، دنیا بھر میں رائج تھیٹر پر ہمیشہ برتری حاصل کرے گا۔ واضح رہے بلونت فی الحال حکومت کیرالہ کی دعوت پر پچھلے دو دنوں سے کیرالہ کا سفر کر رہے ہیں اور مقامی منتظمین نے پانچ سے زیادہ تقریبات کا اہتمام کیا ہے جس میں کیرالہ یونیورسٹی میں ایک ‘تھیٹر کلب’ کا افتتاح بھی شامل ہے۔دریںا ثناء بلونت ٹھاکر ملک کے سب سے تخلیقی تھیٹر ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی انتہائی جدید تھیٹر پروڈکشنز سے ہندوستانی تھیٹر کو ایک نئی شناخت دی ہے۔