کیرالہ حکومت کا بجٹ آج

0
0

ترواننت پورم،// کیرالہ کے وزیر خزانہ کےاین بال گوپال آج ریاستی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کریں گے۔
مسٹر پنارائی وجین کی قیادت میں دوسری بار تشکیل کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) حکومت کا یہ تیسرا مکمل بجٹ پیش ہوگا۔
مسٹر بال گوپال نے کہا کہ موجودہ معاشی کساد بازاری کے پیش نظر حکومت عام لوگوں پر بوجھ ڈالے بغیر اضافی وسائل یکجا کرنے کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھا سکتی ہے۔ بجٹ میں محصولات میں اضافے کی تجاویز شامل ہوں گی، کیونکہ ریاست کو مرکزی حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر عائد مالی پابندیوں سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔
اس سے پہلے ایوا نے مرکز کے خلاف متفقہ طور پرایک قرارداد منظور کی ، جس میں الزام لگایا کہ وہ ریاستوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹ کر ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا