کیجری وال حکومت کا کام اطمینان بخش نہیں:پوری

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر رہائشی اور شہری امورہردیپ سنگھ پوری نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کی زبردست مذمت کرتے ہوئے پیر کے دن کہا ہے کہ کیجری وال حکومت کا کام کاج اطمینان بخش نہیں ہے ۔مسٹر پوری نے یہاں اپنے دفتر میں ‘سی ایل ایس ایس آواس پورٹل’ کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی حکومت کا کام کاج اطمینان بخش نہیں ہے ۔ حکومت کا زیادہ تر مسائل پر منفی رویہ ہے یا انہیں ٹالنے میں یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘کیجری وال ‘انڈر پرفارمر’ یا ’نان پرفارمر’ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام فلاح وبہبود کے منصوبوں کے نفاذ کرنے میں دہلی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔مرکزی وزیرنے کہا کہ مسٹر کیجری وال نے دہلی کے لوگوں کو وزیراعظم آواس یوجنا۔شہری کا فائدہ نہیں لینے دیا ہے ۔ حالانکہ دہلی میں رہائش گاہ کی زبردست کمی ہے لیکن وزیراعلی کا دھیان اس طرف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مہم کے تحت دہلی میں 25ئ1 لاکھ بیت الخلا بنائے جانے ہیں لیکن ابھی تک محض 750 ہی بن پائے ہیں۔ اسی طرح سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کے لئے مرکزی حکومت نے 11 ہزار بسوں کی منظوری دی ہے لیکن شہر میں صرف 4000 بسیں ہیں۔ ان میں سے بھی کچھ بسیں آمدورفت کی حالت میں نہیں ہوتی ہے ۔ مسٹر پوری نے کہا کہ شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری سے آلودگی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ دہلی میٹرو اس کی واضح مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کی رہائش گاہ کے مطالبے کو پورا کیا جا ئے گا۔ دہلی میں غیر قانونی بستیوں کو قانونی کرنے کا فیصلہ اسی سمت میں ایک قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک کے ذریعہ سے بھی آواس یوجنا کا فائدہ لیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘دہلی کے ہر شخص کو گھر ملے گا۔’’دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کو پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں وزیراعلی کے عہدے کے لئے بی جے پی کے امیدوار کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا