کیجریوال کا لیفٹننٹ گورنر کے گھر پر دھرنا ختم

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت اور لیفٹننٹ گورنر کے مابین نو دنوں سے جاری تعطل منگل کو وزیراعلی اروند کیجریوال کے لیفٹننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنا ختم کرنے سے ختم ہوگیا۔مسٹر کیجریوال اور ان کے تین وزرا آئی اے ایس حکام کی مبینہ ہڑتال اور راشن کی سپلائی لوگوں کے گھر پر کرنے کے معاملہ پر 11جون سے راج نواس پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے۔نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کچھ دیگر وزرا کے ساتھ یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے حکام آج وزرا کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ان میں کئی معاملات سلجھا ئے گئے ہیں اور باقی بھی جلد حل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کیجریوال اور گوپال رائے راج نواس سے ہٹ جائیں گے۔ راشن گھر تک پہنچانے کا معاملہ عوام کے سامنے لے جائیں گے۔مسٹر سسودیا نے واضح کیا کہ یہ دھرنا نہیں تھا ہم راج نواس میں لیفٹننٹ گورنر مسٹر نل بیجل سے ملاقات کرکے آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کرنے اور گھروں تک راشن سپلائی منصوبہ کو منظوری دینے کی مانگ کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کی افسران کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے۔ آج انہیں کچھ اشارے ملے ہیں کہ چوٹی حکام کو وزرا کی میٹنگ میں شامل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 11جون سے مسٹر کیجریوال نے اپنے تین وزراء�  مسٹر سسودیا، مسٹر ستیندر جین اور مسٹر رائے کے ساتھ دھرنا شروع کیا تھا۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے نائب وزیراعلی کی پیر (18جون) کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مسٹر سسودیا کے پیشاب میں کیٹون کی سطح میں تیزی سے اضافہ کے بعد انہیں ایل این جے پی اسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ مسٹر سسودیا سے پہلے وزیر صحت ستیندر جین کی حالت بھی خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں آج اسپتال سے چھٹی مل گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا