’کیا ہوتا اگر ہماری زندگی میں کوئی بھی فنکار نہ ہوتا‘

0
0

فنکاروں نے ملک کو انتشارمیں پھنسنے سے بچایا: راج ٹھاکرے
یواین آئی

پونے؍؍مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا کہ وہ ان تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے لوگوں کو اپنے کام میں مصروف رکھ کر ملک کو انتشار کے شکنجے میں پھنسنے سے بچایا۔مسٹر ٹھاکرے قدآوراداکار اشوک صراف کے 50 سال کے سنیمائی سفرکاجشن منانے کے لئے شہر میں واقع راویتکر گروپ کے زہراہتمام اورراجیش داملے کے تعاون سے کوتھروڈ میں یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام "اشوک پرو” کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسٹرصراف کو خصوصی توصیفی خط اوریادگاری نشان سے نوازا گیا۔ اس دوران کئی ایوارڈ یافتہ مراٹھی فنکار پرشانت داملے، نویدیتا صراف، ہدایت کار امول راویتکر، راویتکر گروپ اور راجیش داملیموجودتھے۔مسٹر ٹھاکرے نے کہا "کیا ہوتا اگر ہماری زندگی میں کوئی بھی فنکار نہ ہوتا۔ جتنے بھی اداکار، ہدایت کار، مصور، فنکار، شاعر، موسیقار، گلوکار ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟ اگر یہ سب لوگ نہ ہوتے تو ہمارے ملک میں انتشارکا راج ہوتا۔ لوگ اپنے کاموں میں مصروف تھے اسی لیے ملک میں غلط کاموں کو نظر انداز کردیا گیا۔ ملک کسی غلط سمت میں نہیں گیا اور اس کا پورا کریڈٹ فنکاروں کو جاتا ہے۔ اس موقع پر مسٹر ٹھاکرے نے معروف فنکار اشوک صراف کی عمدہ اور متاثر کن اداکاری پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی اداکاری نہ صرف سنیما کی دنیا میں بلکہ تھیٹر کی دنیا میں بھی ہے۔ بحیثیت فنکار وہ اشوک صراف کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشوک جی کو مزاحیہ فنکارکہنا ان کی صلاحیتوں کو کم کرکے دیکھناہے۔مسٹر ٹھاکرے نے کہا، ”اگر اشوک صراف جنوب میں ہوتے تو وزیر اعلیٰ ہوتے۔ فنکاروں کی اہمیت کا اندازہ تب ہی ہو سکتا ہے جب آپ بیرون ملک جائیں۔ صراف کسی یورپی ملک میں ہوتے تو اس ملک کے وزیر اعظم انہیں مبارکباد دینے آتے۔اس دوران اشوک صراف نے اتنے عرصے سے ملنے والی محبت اور احترام کے لئے عوام کا شکریہ اداکیا اورکہا کہ وہ راج ٹھاکرے کے ہاتھوں سے یہ اعزاز حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر نویدیتا صراف نے کہا کہ ایک شاندار فنکار ہونے کے علاوہ ایک اچھے بیٹے، شوہر، والد اوردوست بھی ہیں۔ اس سے قبل اشوک صراف نے ایوارڈ یافتہ پرشانت داملے کے ساتھ بات چیت میں اپنی زندگی کے سفر کے کئی لمحات کو یاد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا