کیا آپ کو بالکل شرم نہیں آتی؟

0
0

امیٹھی میں وزیراعظم مودی نے جھوٹ بولا: راہل
یواین آئی
نئی دہلیکانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے لئے پیر کے روز نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور ان الزام لگایا کہ اترپردیش کے امیٹھی میں آرڈیننس فیکٹری کے بارے میں مسٹر مودی نے اتوار کو جھوٹ بولا تھا۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم جی امیٹھی کی آرڈیننس فیکٹری کا سنگ بنیاد 2010میں میں نے خود رکھا تھا۔ گزشتہ کئی برسوں سے وہاں چھوٹے ہتھیارتیار کئے جارہے ہیں۔ کل آپ امیٹھی گئے اور اپنی عادت سے مجبور ہوکر آپ نے پھر جھوٹ بولا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اس فیکٹری میں کئی برسوں سے چھوٹے ہتھیار تیا کئے جارہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے وہاں بھی غلط بیانی سے کام لیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے لئے قابل اعتراض الفاظ کا بھی استعمال کیا اور کہا کہ کیا آپ کو بالکل شرم نہیں آتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا