جموں اسمارٹ سٹی لمٹیڈ کے کام کاج کولیکر انتظامیہ متحرک نظر آرہی ہے انتظامیہ جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پرکام کرنے والی کمپنیوں کے کام کاج پر انتظامیہ کی گہری نظر ضرور ہے لیکن کئے جارہے کام کاج کے جلد زمین سے اکھڑ جانے کی خبریں کی اخباروں میں سرخیان ہر آئے روزبناتی رہتی ہیں جموں اسمارٹ سٹی اور کشمیر اسمارٹ سٹی پروجیکٹس میں ایک بات ضرور ہے دونوں کے تحت جاری کام سرعت سے چل رہا ہے اور زمینی سطح پرکچھ کام ہوئے ہیںلیکن جموں کے اسمارٹ سٹی کے آب نکاسی نظام کی پول اس وقت کھل جاتی ہے جب بارش ہوتی ہے کیونکہ بارش ہوتے ہی جموں کی سڑکیں پانی سے بھر جاتی ہیں اور ٹریفک اور آمد رفت والوں کو جس سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) کے تحت سال کے اس وقت میں مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اورافسران پر زور دیا کہ وہ جموں شہر کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اور تمام ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکے۔ڈاکٹر مہتا نے یاد دلایا کہ وکرم چوک کو نئی شکل دینے، ایس آر ٹی سی یارڈ کے سامنے ویو کٹر کی تنصیب، باہو فورٹ روڈ، ستواری چوک اور ایرپورٹ روڈ کی اپ گریڈیشن جیسے پروجیکٹوں کو بھی اس دارالحکومت کے منظر نامے میں بڑی بہتری لانے کے لیے انجام دیا جانا چاہیے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ یوٹی میں تمام خدمات آن لائن موڈ کے ذریعے پیش کرنے کے عہد کے پیش نظر شہر کے باسیوں تک تمام آئی ٹی پر مبنی سمارٹ حل فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگ نہ صرف عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے مستحق ہیں بلکہ انہیں تمام خدمات صرف بٹن کے کلک سے فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ یا تو مطلوبہ عملے کویوٹی کے ملازمین کی بڑی تعداد میں سے ڈیپوٹیشن پر لے جائے یا مناسب مہارت کے حامل افراد کی خدمات حاصل کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اگلے چند دنوں میں رسمی کارروائیاں مکمل کریں تاکہ عوام بغیر کسی تاخیر کے اس بس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں۔جموں اسمارٹ سٹی پر کام کررہی جموں اسمارٹ سٹی لمٹیڈ کو ہرآئے انتظامیہ کے متحرک کرنے کی کوشش یقینا عوامی مفاد میں ہیں لیکن اسمارٹ سٹی کے تحت جاری یا آمدہ کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے تاکہ جاری کام کاج کے معیار کو جانچ کر عوامی مفاد کو مذید ترجیحات میں شامل کیا جائے جموں اسمارٹ سٹی ارکان کے اخباروں میں پروجیکٹوں کی تکمیل کے بیانات آتے رہتے ہیں لیکن اس پروجیکٹ کو متحرک ہوکر جلد عوام کے نام وقف کرنے کی ضرورت ہے ۔