کھیل سرگرمیوں کی میڈیا کوریج سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے: عبدالرحمان فدا

0
0

میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت: جی ایم دلشاد
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ کھیل سرگرمیوں کو میڈیا کوریج سے ہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔پچھلے کئی برسوں کے دوران ضلع پلوامہ میں میڈیا سے وابستہ افراد نے کھیل کے میدان میں اعلیٰ ترجمانی کی ہے جس کیلئے وہ واقعی ایوارڈ کے حقدار ہیں ان خیالات کا اظہار وادی کے نامور شاعر ،ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے ایک پیغام میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر میڈیا سے وابستہ آل انڈیا ریڈیو کے نامہ نگار میر نذیر کشمیر اعظمی کے رپورٹر مشتاق الاسلام فور ٹی وی کے کشمیر انچارج اور مشعل ٹائمز کے مدیر اعلیٰ شبنم فیاض ،ڈی ڈی نیوز کے رپورٹر طارق احمد اور ندائے کشمیر کے بیرو چیف ساوتھ کشمیر تنہا ایاز سمیت دیگر افراد کو احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دینے پر ایوارڈوں سے نوازا گیا جس پر ادبی ،سیاسی، سماجی اور صحافت سے وابستہ افراد کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ایوارڈ حاصل کرنے افراد کو مبارک باد دی۔ اس حوالے سے وادی کے نامور شاعر ،ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے میر نذیر ،شبنم فیاض ،تنہا ایاز ،سید عادل مشتاق، مشتاق الاسلام اور طارق احمد کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ ایوارڈ کے حقدار ہیں انہوں نے نہ صرف سپورٹس کے میدان میں اعلیٰ ترجمانی کی ہیں بلکہ پلوامہ کے تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ادب، کشمیری زبان اور کلچر کو فروغ دینے میں میڈیا کا صحیح استعمال کیا۔ اس دوران ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کام کرتا ہے اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا