کھڑگے کی صدارت میں پارٹی کے سرکردہ لیڈروں کی میٹنگ

0
0

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں آج یہاں پارٹی کے جنرل سکریٹریوں، ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدور کی میٹنگ ہوئی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش مختلف چیلنجوں جیسے بے روزگاری اور مہنگائی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا مسٹر کھڑگے کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی اس میٹنگ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارجز اور پارٹی کے ریاستی صدور اور دیگر اہم لیڈروں نے شرکت کی۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا