کھٹانہ نے اڑیسہ میں دنیا کے سب سے بڑے قبائلی رہائشی اسکول کا دورہ کیا

0
0

اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، طلباء اور عملے سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
بھونیشور؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، غلام علی کھٹانہ نے اڑیسہ میں دنیا کے سب سے بڑے قبائلی رہائشی اسکول کا دورہ کیا جہاں 40,000 غریب بچے کنڈر گارٹن سے پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔واضح رہے کھٹانہ کو اسکول کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ ملا تھا جس میں اب تک دنیا کی اعلیٰ شخصیات جیسے بل کلنٹن، سابق امریکی صدر، مرکزی وزیر داخلہ، ہندوستان کے صدر، ہندوستان کے نائب صدر، پی ایم مودی اور دیگر نے دورہ کیا ہے۔وہیںدورے کے دوران کھٹانہ نے قبائلی اسکول ‘کلنگا اسکول آف سوشل سائنسز’ کے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے اور اسکول کے عملے اور انتظامیہ سے بات چیت کی۔اس موقع پراسکول کے مشیر پونیت پردھان نے کھٹانہ کو بتایا کہ اسکول میں تقریباً 70 فیصد طالب علم لڑکیاں ہیں جو کہ پی ایم مودی کے ‘بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ’ کے نعرے کے مطابق ہے۔
یاد رہے کھٹانہ کا یہ دو روزہ دورہ تھا اور انہوں نے ملک میں بچیوں کے لیے بہترین اسکیموں کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی راجیہ سبھا نے اسکول کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کے لیے ان سہولیات کی تعریف کی جو دنیا میں بہترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی اس طرح کی سہولت کی ضرورت ہے۔اسکول میں مفت سہولیات ہیں جن میں قیام و طعام وغیرہ شامل ہیں اور یتیموں، غریب طبقے کے طلباء اور اسی طرح کے دیگر معاملات میں داخلہ میں ترجیح باقی ہے۔اس دوران اسکول کے بانی ایم پی ڈاکٹر اے سموت نے ایم پی کھٹانہ کا پرتپاک استقبال کیا۔وہیںکھٹانہ نے کالنگا اسکول آف سوشل سائنسز کا دل کو چھو لینے والے استقبال اور اسے ہمارے ملک میں اس طرح کی شاندار سہولت کے بارے میں آگاہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا