والدہ کے انتقال پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار ،سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا
ایم شفیع رضوی
سانبہ // گجربکروال قبیلہ کے کھٹانہ برادری سے تعلق رکھنے والے چودھری طاہر کھٹانہ اور چودھری شفقت علی کھٹانہ کی والدہ کے انتقال پر الحاج محمد فرید پھامبڑا نے اور چودھری بشارت علی پھامبڑا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومہ مغفورہ مائی ذلیخہ بی بی کی مغفرت و بخشش فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمہ کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے الحاج موصوف نے کہا کہ مرحوم مغفورہ مائی زلیخا بی بی نہایت ہی نیک سیرت صوم و صلات کی پابند خاتون تھی غریبوں یتیموں بے سارہ افراد کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی سے پیش اتی تھی غریبوں یتیموں کی مدد اور ہمدردی کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی تھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی بخشش اور مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔