مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کے درجہ فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لئے لاجواب کارنامے انجام دیے: مختیار احمد پھامبڑا
ایم شفیع رضوی
ادھمپور؍؍بی جے پی ایس ٹی مورچہ کی طرف سے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں قبائلی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس تناظر میں آج ضلع ادھمپور کی بلاک کھون میں بھی ایک مجلس کا اہتمام کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شمولیت فرمائی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی چودھری مختیار احمد پھامبڑا نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی قیادت والی حکومت نے جموں کشمیر میں رہائش پذیر درجہ فہرست قبائلی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاجواب کارنامے انجام دیے ہیںاور قبائلی طبقہ کے لوگوں کو ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
موصوف نے کہا کہ بی جے پی واحد ایک حکومت ہے جس نے جموں کشمیر کے ہر طبقہ کے لوگوں کو یکساں بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں اور کر رہی ہے۔اس موقع پر دیگر لیڈران نے بھی حاضرین سے خطاب کیا جن میں ۔ چودھری ریاض احمد جنرل سیکرٹری ، سابقہ ممبر اسمبلی آر ایس پٹھیانیہ ،چودھری حسن سردار پھامبڑا سنئیر نائب صدر ضلع ادھمپور ، ضلع صدر ایس ٹی مورچہ چودھری الطاف کونشی وغیرہ دیگر ممبران نے بھی شمولیت فرمائی۔