کھنیتر پونچھ میں سومو گاڑی حادثے کا شکار, چار افراد زخمی

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ // ضلع پونچھ سے چند کلو میڑ کی دوری پر واقع گاوں کھنیتر میں یک ٹاٹا سومو حادثے کا شکار ہوئی۔ ملی جانکاری کے مطابق گاﺅں میں ایک شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔جس میں 7517 نمبر ٹاٹا سمو سڑک سے لڑک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار اشخاص زخمی ہوئے جن کی پہچان سید ساجد حسین شاہ عمر 18سال شکیل احمد عمر 25 سال سید ایان حسین شاہ 22 سال اور واجد چوہان عمر 29 سال کے طور پر ہوئی ہے زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال پونچھ میں لایا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جن میں ایان حسین کو زیادہ چوٹیں آئیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا