کھنیتر میں رکن پارلیمان اور معروف شاعر عمران پرتاپگڑی کا عوام سے تبادلہ خیال

0
0

این سی-کانگریس اتحاد کے امیدوار شاہنواز چوہدری کے حق میں عوام سے تعاون طلب کیا

سید بشارت الحسن
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کے مضافاتی علاقہ کھنیتر میں ہندوستان کے معروف شاعر ،کانگریس کے اسٹار کمپینر اور رکن پارلیمان عمران پرتاپگڑی نے ایک عوامی جلسے سے تبادلہ خیال کیا ۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Imran_Pratapgarhi

واضح رہے عمران پرتاپگڑی نے این سی کانگریس اتحاد کے سرنکوٹ اسمبلی حلقہ سے امیدوار شاہنواز چوہدری کے حق میں عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے کئی سرکرہ لیڈران بھی موجود تھے ۔وہیں جلسہ عام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے عمران پرتاپگڑی نے کانگریس کے منشور پر روشنی ڈالی ۔موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اتحاد کی سرکار بننے والی ہے۔

https://inc.in/

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ووٹ آپ کا جمہوری حق ہے اور آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے جمہوریت میں اپنا حصہ ڈالیں۔موصوف نے اس موقع پر حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ راہل گاندھی نے جموں وکشمیر کے عوام کے زخموں پر مرہم لگائے۔انہوں نے کہاکہ راہل نے نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولی ۔انہوں نے جموں وکشمیر میں کانگریس این سی اتحاد کی سرکار آنے کی صورت میں عوامی مسائل کے ازالے کی یقین دہانی بھی کروائی۔


اس موقع پر سرنکوٹ اسمبلی حلقہ سے کانگریس این سی اتحاد کے امیدوار شاہنواز چوہدری نے بھی عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعاون طلب کیا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں عوام کے مسائل کو ترجیحات میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر کھنیتر کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میںاپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنے ووٹ کو استعمال کریں۔


اس موقع پر سید عارف شاہ نے بھی عوام سے تبادلہ خیال کیا جبکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس سے وابستہ کئی لیڈران نے عوام سے اظہار خیال کیا اور تعاون طلب کیا۔یاد رہے گائوں کھنیتر کی چار پنچائتیں اور حد بندی کے بعد گائوں کھنیتر کی چاروں پنچائتوں کو سرنکوٹ اسمبلی حلقہ میں شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل یہ گائوں حویلی پونچھ اسمبلی حلقہ کا حصہ تھا۔دریں اثناء سرنکوٹ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹران گائوں کھنیتر کے ہیں جن کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہے ۔چار پنچائتوں پر مشتمل گائوں کھنیتر کہیں نہ کہیں سرنکوٹ اسمبلی حلقہ کے امیدوار کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا