کھنہ بل اننت ناگ میں محبوبہ مفتی کی قیادت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد

0
0

کہا جماعت اسلامی پر پابندی ، اسکے کارکنان اور دیگر مذہبی رہنماو¿ں کی گرفتاری مذہبی امور میں مداخلت ہے
شاہ ہلال
اننت ناگ //ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر پابندی اور اس کے سینکڑوں کارکنان ، دیگر مذہبی رہنماو¿ں و آئمہ جماعت کی پکڑ دھکڑ کو مذہبی امور میں مداخلت قرار دیا۔ بدھ کو یہاں کھنہ بل اننت ناگ میں محبوبہ مفتی نے اپنے پارٹی ورکروں کے ہمراہ ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے وادی کی مذہبی جماعت جماعت اسلامی پرلگائی گئی پانچ سالہ پابندی کو اسلام میں مداخلت قرار دیا۔ ریلی میں شامل کارکنان اور محبوبہ مفتی نے جماعت اسلامی پر لگائی گئی پابندی کو ہٹانے کی بات کی اور ریلی کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی اور اسکے کارکنان ، دیگر مذہبی رہنماو¿ں کی گرفتاری اور جماعت اسلامی کے املاک کو سربمہر کرنا ہمارے مذہبی امور میں مداخلت ہے اور اسکو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جب تک بھاجپا اور پی ڈی پی کی اتحادی حکومت تھی تو پی ڈی پی نے بی جے پی کو بند کر کے رکھا تھا اور ایسا کوئی بھی فیصلہ لینے کیلئے بھاجپا کو روک کے رکھا تھا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر گرفتاریوں کا یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو پی ڈی پی ریاست کے کونے کونے میں احتجاج درج کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا