کڈزی پری اسکول پلوڑہ نے 78 واں یوم آزادی منایا

0
0

اتحاد، امن اور آزادی کے سنہری لمحات کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں کڈزی پری اسکول پلوڑہ نے 78 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ یہ جشن حب الوطنی کے جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا کیونکہ طلباءنے ملک کی آزادی کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اس دوران یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔وہیں تمام طلبہ ترنگا ریلی کے ساتھ تیار ہو گئے۔ تمام طلباءنے پولیس سٹیشن جانی پور جا کر مٹھائیاں تقسیم کیں اور پولیس اہلکاروں کو ترنگا جھنڈا حوالے کیا۔ اس موقع پر ان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ وہیں اسکول پرنسپل کنچن دھر اور ڈائریکٹر سنیل بھٹ نے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے اتحاد، امن اور آزادی کے سنہری لمحات کی اہمیت پر زور دیا۔ پرنسپل نے طلبہ اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشوں اور تخلیقی صلاحیتوں سے اس دن کو یادگار بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پرڈائریکٹر کڈزی پلوڑہ پری اسکول سنیل بھٹ نے طلباءاور اساتذہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ یہ جشن ملک سے محبت کا ثبوت تھا اور کڈزی پلوڑہ پری کے طلباءاور عملے کی متنوع کاوشوں کے لئے حوصلہ افزائی اور تعریف کے ساتھ منایا جانے والا دن تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا