مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ گزشتہ دنوں پاڈر کے انتہائی اونچائی والے گندہاری کا گاؤں چک تقریباً آدھا جل کر خاکستر ہوگیا تھا اور 25 کے قریب کنبے بے خانماں ہو گئے تھے۔ اگرچہ ریڈ کراس کی طرف سے متاثرین تک کچھ راحت پہنچانے کا کام کیا گیا تھا تاہم سجاد احمد کچلو سابق وزیر کے علاوہ کسی سیاسی رہنما نے امدادی قدم آگے نہیں بڑھایا گزشتہ روز سجاد احمد کچلو کی طرف سے بھیجی گئی بہت ساری امدادی اشیاء بذریعہ چیرمین ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ پوجا ٹھاکر ،چودھری فیصل حسین، طاہر مسعود، ڈی ڈی سی ممبران جانکی ناتھ بلاک صدر پاڈر نیشنل کانفرنس، مول راج راٹھور، ایک سرپنچ محترمہ اور دیگر این سی رہنما ؤں کے بھیجی گئی ۔جسمیں رضایاں کمبل برتن وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔ضلع صدر نیشنل کانفرنس برائے خواتین انجو بالا کے مطابق سبھی آگ سے متاثر ین بے یار و مددگار کے ہو گئے ہیں لیکن کل جو امدادی انکو ملی اس سے انہیں کچھ سہارا سا مل گیا ھے جسکا ذکر انہوں نے چیرمین کشتواڑ ترقیاتی کونسل کشتواڑ ودیگران کے ساتھ کیا ۔پوجا ٹھاکر چیرمین ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ نے سرکار کی طرف سے ابھی تک بھر پور امداد اور رہایش کا معقول انتظام نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ھے اور کہا ھے کہ سجاد احمد کچلو ہمیشہ سے بلا کسی تمیز وتفریق کے مصیبت ذدہ لوگوں کی مدد کرتے آئے ہیں اور آج بھی انہوں نے ہی اس سلسلے میں انہوں نے ہی پہل کی ھے ۔جانکی ناتھ مول راج راٹھور و دیگر سبھی لوگوں نے سجاد احمد کچلو کی قیادت پر اعتماد جتایا اور انکی انسانی ہمدردیوں کی بھی سراہنا کی اور کہا آج بھی کھرے اور کھوٹے کی پہچان ہو گئی ھے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔چگ کے لوگوں نے جہاں سجاد احمد کچلو کا شکریہ ادا کیا ۔وہیں ضلع ترقیاتی کونسل کی چیرمین پوجا ٹھاکر اور ان کے ساتھ اے دیگر زعماء کا بھی شکریہ ادا کیا ۔