کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن کی موت واقع

0
0

سری نگر،//سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں پیر کی صبح مبینہ طور پر ایک ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک کمسن کی موت واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرناہ میں پیر کی صبح ایک گیارہ سالہ لڑکے کی ٹریکٹر کی ٹکر سے بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت 11 سالہ نورین شاہ ولد خادم حسین ساکن چمکوٹ کرناہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا