کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں انکائونٹر شروع، 2 جنگجو جاں بحق: پولیس

0
0

سری نگر، //شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری ایک انکاوئنٹر کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ پولیس کی طرف فراہم کردہ مخصوص اطلاع کی بنیاد پرمژھل سیکٹر میں ایک انکائونٹر شروع ہوا جس میں اب تک دو دہشت گردوں کو مارا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے 26 اکتوبر 2023 کو کپوارہ میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس دوران مستعد جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا