سری نگر، 25 اگست (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں ہفتے کی رات دیر گئے ایک تیل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل علاقے میں ہفتے کی رات دس بجے ایک تیل ٹینکر زیر رجسٹریشن نمبرJK 02DG – 9805 حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔