سری نگر، //سیکورٹی فوروسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک جنگجو کو ہلاک کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج اور پولیس نے گذشتہ روز شروع ہونے والے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ کے کیرن سیکٹر کے جما گنڈ علاقے میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
بتادیں کہ گذشتہ ہفتے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 جنگجوئوں کو مارا گیا تھا۔
اس واقعے کے ایک روز بعد فوج نے بتایا کہ کپوارہ میں ایل او سی پر گزشتہ 8 ماہ کے دوران 10 مختلف در اندای کی کوششوں کے دوران 27 جنگجوئوں کو مارا گیا۔