کپتان سیمسن جورل کی کارکردگی سے خوش

0
0

یو این آئی
گوہاٹی// راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب کنگز کے ہاتھوں پانچ رن سے شکست کے باوجود نوجوان بلے باز دھرو جورل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے رائلز کے سامنے 198 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ رائلز نے 16 اوورز میں 129 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن جورل (15 گیندوں، 32 رنز) نے شمرون ہیٹمائر (18 گیندوں، 36 رنز) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 26 گیندوں میں 61 رنز کی شراکت کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا تھا۔ سیمسن نے میچ کے بعد کہا کہ "ہم خوش قسمت ہیں کہ (جورل) کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پچھلے دو سیزن سے ہمارے ساتھ ہے اور اس پر بہت کام کیا گیا ہے۔ ہم سب ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ‘آئی پی ایل میں آنے سے پہلے آپ کو ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنا ہوتی ہے لیکن ان کھلاڑیوں نے ہماری اکیڈمی میں پانچ ہفتے دیے اور ہزاروں گیندوں کا سامنا کیا، ہم اپنی ٹیم میں ایسے بلے بازوں کو لے کر بہت خوش ہیں۔رائلز کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے لیکن سیم کرن نے ہیٹ مائر کو رن آؤٹ کر کے پنجاب کی جیت کو یقینی بنایا۔ سیمسن نے اعتراف کیا کہ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، حالانکہ ان کے گیند بازوں نے درمیانی اوورز میں بہتر گیند بازی کی۔ سیمسن نے پچ کے بارے میں کہاکہ "میرے مطابق یہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھی، خاص طور پر پاور پلے میں۔ گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہو رہی تھی۔ ان کے بلے بازوں نے جارحانہ آغاز کیا اور اسی کے مطابق ان کی اننگز آگے بڑھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گیند بازوں نے رفتار کو ملانے کی کوشش کی۔ اس گراؤنڈ پر بڑے اسکور بنائے جاتے ہیں لیکن ہم نے پاور پلے کے بعد انہیں واپس لانے کی اچھی کوشش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا