کٹھوعہ کے جتندر سنگھ ایچ اے ایل ،ایف سی بنگلورو میں شامل

0
0

سنگھ پہلے ممبئی پریمیئر لیگ اور آئی لیگ تھرڈ ڈویژن کے لیے اورنج ایف سی، ممبئی کا حصہ تھے
لازوال ڈیسک
جموںہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ کے اسپورٹس کمپلیکس میں سخت آزمائشوں کے بعد، جتندر سنگھ، جن کا تعلق بروال، کٹھوعہ سے ہے، کو مختصر فہرست میں شامل کیا گیا اور آخر کارایچ اے ایل ،ایف سیبنگلورو کی طرف سے دستخط کیے گئے۔ وہ پہلے ہی ٹریننگ میں شامل ہو چکے ہےں اور اب بنگلورو ٹاپ ٹائر لیگ اور آئی لیگ تھرڈ ڈویژن کے لیے بھی تیاری کر رہے ہےں۔واضح رہے یہ نوجوان ٹیلنٹ پہلے ممبئی پریمیئر لیگ اور آئی لیگ تھرڈ ڈویژن کے لیے اورنج ایف سی، ممبئی کا حصہ تھے۔
انہوں نے اپنے فٹ بال کا آغاز ایف سی یونائیٹڈ کٹھوعہ سے کیا اور کشمیر پریمیئر لیگ میں اقبال اسپورٹس اور نویلیٹی ایف سی، سری نگر کے لیے کھیلنے گئے۔جموں کے باہر پیشہ ور کلبوں کی طرف سے ان کی صلاحیتوں کو پہچانے جانے سے پہلے وہ کچھ عرصے سے پرم ایف سی، جموں کے ساتھ تربیت اور کھیل رہے تھے۔ان کی حالیہ کامیابی پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے پر، انہوں نے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ارون ملہوترا، کا امیچرسے پیشہ ور کھلاڑی بننے کے پورے عمل میں ان کی رہنمائی اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک بہتر کھلاڑی اور زندگی میں ایک بہتر انسان بننے میں مدد کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے دیگر کھلاڑی سخت محنت کریں گے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مناسب پروفیشنل کلب اور اکیڈمیز تلاش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا