کٹھوعہ کی معصوم کلی آصفہ کو انصاف ملے گا : شہاب الحق بٹ

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ و ریاستی بورڈ برائے تحفظ صارفین کے رکن شہاب الحق بٹ نے ڈوڈہ مختلف علاقہ بشمول نیلسو ، کلی ہانڈ کا دورہ کر کے وہاں ترقیاتی کا موں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اِن علاقوں میں موجود تعلیمی اِداروں کا معائنہ کر کے وہاں بالخصوص پرائمری مڈل و ہائی ا سکولوں میں تعلیمی بندوبست اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے علاقہ میں شعبہ تعلیم کا شدید نقصان کیا ہے اور یہی حال ڈوڈہ بھرت روڈ کا بھی ہے شہاب الحق نے سکولوں میں بجلی، بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی میں مزدوروں کی بقایا اجرت واگذار کرانے کا بھی وعدہ کیا ۔اس موقع پر لوگوں نے خطاب کے دوران شہاب الحق بٹ (علیگ) نے کٹھوعہ واقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قائد خاتون آہن محترمہ محبوبہ مفتی نے حق و انصاف کے لئے تمام طرح کی بشمول اقتدار کی قربانی پیش کی اور اگر مالک نے چاہا نہ صرف کٹھوعہ کی معصوم کلی آصفہ کو انصاف ملے گا بلکہ عنقریب ریاست میں ایسا قانون تیار ہوگا کہ کوئی ایسا گناہ کرنے سے قبل سوبار سوچے اور نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں اس اس کے لئے قانون سازی درکار ہے شہاب الحق بٹ نے جموں کے پ±ر امن عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے فرقہ پرست قوتوں کو شکست فاش دی انہوں نے لوگوں کو محنت مشقت حلال رزق کی تلقین کرتے ہوئے خود روزگار اسکیموں پولٹری ڈیری کیرم کشی باغبانی شہید جیسی صنعتوں سے وابستہ ہونے پر زور دیا ہے، اور لوگوں کو آگاہ کیا کہ تعلیم بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور مرعات یافتہ ذہنیت سے پاک ایک باغیرت تعلیم یافتہ معاشرے کا قیام ا±ن کا خواب ہے شہاب الحق بٹ کے ہمراہ بلاک نائب صدر شیخ طارق عبدالرشید گنائی کلہانڈ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا