کٹھوعہ کی معصومہ کے قاتلوں کو پھانسی دو

0
0

کشتواڑ میں فرقان اکیڈامی کے طلاب نے نکالی ریلی
عمران شاہ
کشتواڑ//کٹھوعہ عصمت دوری اور قتل معاملہ کو لیکر آئے روز پورا ملک ہی نہیں بلکہ ملک کے باہر بھی دیگر ممالک میں بھی انسانیت کو شرمسار کرنے والے شرمناک واقعہ کی کڑی مذمت کی جارہی ہے ۔آٹھ سال کی معصوم کلی جس کے اب کھلنے اور مسکرانے کے ایام تھے ۔ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔ اپنے ہی دھن میں مگن یہ قبائلی بچی جس کو اپنے وراثت میں ملے مال مویشوں سے لگن تھی ان کو چرانے کے لئے چراگاہوں میں جاتی تھی ۔ لیکن انسانیت کے دشمنوں او ر وحشی درندوں نے اس کے ساتھ ایسی درندگی کی جس کو سن کو اور دیکھ کرکلیجہ منہ کو آتا ہے ۔ تاہم اس معاملہ میں اس وقت مختلف مقامات پر احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے ۔سماج سے درر رکھنے والے ان قاتلوںاور وحشی درندوں پر لعنتان بھیج رہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں کشتواڑ میں فرقان ہای اسکول کشتواڑ و دیگر اسکول کے طلبہ و طلبات نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں جس میں زور دار آواز میں مطالبہ کہا گیا کہ معصومہ کے ساتھ جنسی زیادیتیاں کرنے اور پھر اسے ہلاک کرنیوالوںکو جرم کے ارتاکاب پر پھانسی کی سزادی جاے تاکہ پھر کوئی ایسا جرم کرنے کی ہمت نہ کرے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا