کٹھوعہ میں کل جماعتی احتجاج:حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

0
0

آل پارٹی یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے مظاہرین نے مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہاب وقت آگیا ہے کہ عوام ریاست کی حیثیت، جمہوری حقوق، اپنے حق رائے دہی کی طاقت اور جموں و کشمیر کی شناخت کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں، یہ اپیل کل جماعتی دھرنے کے دوران آج کٹھوعہ میں کی گئی جہاں کئی سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے زور دار احتجاج کیا ۔یاد رہے آل پارٹی یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے کانگریس، این سی، شیوسینا (یو بی ٹی)، پی ڈی پی، ایس اکالی دل، اے اے پی، سی پی آئی (ایم ایل)، سی پی آئی، اے آئی پی اے، ایچ آر ایس اور دیگر سمیت تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔یواضح رہے یہ احتجاج جموں و کشمیر کا گیٹ وے کہلائے جانے والے ضلع کٹھوعہ کے شہیدی چوک پرکیا گیا، جس میں مکمل ریاست کا درجہ واپس کرنے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی روکنے اور جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر اے پی یو ایم کے کنوینر منیش ساہنی (ریاستی صدر شیو سینا (یو بی ٹی) اور آئی ڈی کھجوریہ نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام جسے ملک کا تاج کہا جاتا ہے، کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طویل وقفے کے باوجود پانچ سالوں سے ہمیں ریاست کا درجہ نہیں دیا گیا، ایل جی کا دائرہ اختیار بڑھا دیا گیا، امن، ترقی، روزگار جیسے تمام وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔
وہیںنریندر گپتا (جنرل سیکریٹری آرگنائزر کانگریس) نے بجلی اور پانی کی کٹوتی اور بلوں میں بے قاعدگیوں کا مسئلہ اٹھایا۔ ان کے ساتھ شیخ عبدالرحمٰن (سابق ایم پی)، سنی کانت چمب (ایچ آر سی)، نریندر سنگھ خالصہ (ایس اکالی دل)، سبھاش مہتا (سی پی ایم ایل)، ونود شرما (وی پی کانگریس)، کامریڈ ہریوم (سی پی ایم)، چودھری بلکار سنگھ، ایڈوکیٹ سنیل گپتا، پنکج گپتا (ضلع صدر کانگریس)، کشور بخشی (این سی)، کاجل ٹھاکر، سنتوش کھجوریہ، روہنی شرما، پرتاپ سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر ریاست کی بحالی تک تحریک جاری رکھنے کا عزم کیا۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی حیثیت کے ساتھ مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا