کٹھوعہ میں ڈی ایم او نے 2 جے سی بی ضبط کیں، ٹپر ڈرائیور فرار

0
0

 

ضلع میں کسی بھی صورت میں غیر قانونی کان کنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:نوین کمار

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں، خاص طور پر پنسر ماناری علاقے میں، مٹی کی غیر قانونی کھدائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کا سخت جواب دیتے ہوئے، ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر (ڈی ایم او) نوین کمار اپنی ٹیم کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

https://geologyminingjk.com/welcome/contact

اطلاع ملنے پر ڈی ایم او اور ان کی ٹیم نے علاقے کا معائنہ کیا اور دریافت کیا کہ دو جے سی بی مشینیں مٹی کی غیر قانونی کھدائی کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ وہیںڈی ایم او نے فوری طور پر دونوں جے سی بی مشینوں کو موقع پر ہی قبضے میں لے لیا۔ تاہم خالی ٹپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اس موقع پرڈی ایم او نوین کمار نے زور دے کر کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں کسی بھی شکل میں غیر قانونی کان کنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عوامی تعاون بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ وسیع علاقہ نگرانی کے لیے چیلنجز کا باعث ہے، لیکن انتظامیہ غیر قانونی کان کنی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غیر قانونی کان کنی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور جو بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا