یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایس پی او نے مبینہ طورپر سروس رائفل سے گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بارڈر پولیس پوسٹ سنیال میں تعینات ایس پی او جس کی شناخت اونیا ش شرما کے بطور ہوئی ہے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی ہی سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا چراغ گل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ گرچہ آس پاس تعینات اہلکاروں نے اسے نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔