یواین آئی
جموں//پولیس نے ضلع کھٹوعہ کے بلاور میں اپنی اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والے مفرور ایس پی او کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور میں اپنی حاملہ اہلیہ کو مبینہ طور قتل کرنے والے ایس پی او گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم یہ واقعہ انجام دینے کے بعد فرار تھا۔ملزم کی شناخت موہن لال ولد پورن لال ساکن دھرلتا بلاور کے بطور ہوئی تھی جو ضلع پولیس لائنز کٹھوعہ میں تعینات تھا۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ایس پی او نے منگل کے روز 27 سالہ آشا شرما نامی اپنی اہلیہ کا تیز دھار والے ہتھیار سے قتل کیا تھا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں نے زبردست احتجاج درج کیا تھا۔