ونے شرما
ادھمپور//آج مجالتا میں سول سوسائٹی کی جانب سے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیش کو لیکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوارن مظاہرین معصومہ کے انصاف کے لئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ گنہگاروں کو سخت سے سخت سزا ملے سول سوسائٹی مجالتا نے واضح طور پر علیحدگی پسندوں کو آڑے ہاتھوں لے کر جموں میں ہندو مسلم بھائی چارہ توڑنے کا الزام لگایا، اور مرکزی حکومت اور گورنر سے بھی فریاد کہ یہ حکومت علیحدگی پسندوں کے کہنے پر چل رہی ہے۔ سول سوسائٹی مجالتا نے ہندو ایکتا منچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاں کے ہم ہندو اتحاد پلیٹ فارم کے ساتھ ہیں جب تک انصاف نہیں ملتا جب تک حقیقی گنہگار کو سزا نہیں ملتی ہم ہندو ایکتا منچ کی حمایت کریں گے اور آنے والے وقت میں ضرورت پڑی تو اور کریں گئے ۔ آنے والی 20 تاریخ کو انہوں نے مجالتا کے ٹھنجس موڑ میں بھی احتجاج رکھا ہے ۔اس موقع پر شیو شرما ،نرمل کیسر ،آجے سنگھ، سنجیو سنگھ، سنیل سنگھ ،کیو ل شرما، چندن شرما ،وریندر سنگھ رشپال ،موہن لال سنجے شرما، گولو بلبان سنگھ ،روہت کیسر ،گرنام سنگھ وغیرہ موجود رہے ۔