کٹھوعہ عصمت دری اور قاتل معاملہ پر کشتواڑ میں زور دار احتجاج

0
0

ملوثین کوپھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
عمران شاہ
کشتواڑ// کٹھوعہ معاملہ پر جہاں ملک بھر کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں آج یہاں کشتواڑ میں بھی احتجاج کیا گیا ، اس ددوران تجارتی سرگرمیاں بھی ٹھپ رہی۔جبکہ اس دوران کشتواڑ میں دوکانیں ، تجارتی مراکز اور دیگر کاروباری ادارے، اورگاڑیاں کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔بند کال کے پیش نظر پولیس نے سیکورٹی کے اضافی اقدامات کررکھے تھے تاہم یہ ہڑتال پرامن رہی۔ جامع مسجد کشتواڑ کے امام فاروق احمد کچلو نے نماز جمعہ سے خطاب کے دوران کٹھوعہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملوثین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔اس دوارن انجمن اسلامیہ کشتواڑ، ملی کونسل، مجلس شوریٰ، یو نائٹیڈ مسلم کونسل، ایما ءکونسل، مسلم اتحاد، مسلم ویلفیئر فورم، مسلم ویلفیئر پارٹی، کی کال پر قتل کے خلاف پرامن بند کا علان کیا گیا تھا۔اس دوران معمولات زندگی پوری طرح سے متاثر ہوئے ، ہر قسم کی سرگرمیاں ٹھپ رکھی گئیں۔جمعہ کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مرکزی جامع مسجد کشتواڑ کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آر ایس ایس کے سامنے خودسپردگی کردی ہے۔اس دوران بناستان مسجد سے ایک جلوس بھی نکلا گیا ۔ مظاہرین نے جموں بار ایسو سی ایشن اور کٹھوعہ بار ایسوسی ایشن کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور یہ بتایاگیاکہ یہ دن ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن ہے، جب کہ کشتواڑ کے ساتھ ساتھ چناب کے دیگر علاقوں میں بھی کٹھوعہ معاملے پر زوردار احتجاج ہوئے اور قصوروار افراد کو جلد سے جلد پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا