کٹنی: یوم آزادی کی پریڈ میں شامل ہیڈ کانسٹیبل کی موت

0
0

کٹنی، 15 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے کٹنی میں یوم آزادی کے موقع پر جھنجھری کے پولیس پلے گراؤنڈ میں منعقد مرکزی تقریب کی پریڈ میں حصہ لے رہے ایس اے ایف ہیڈ کانسٹیبل منوج یادو پریڈ کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے آج پریڈ میں حصہ لیا تھا۔ پریڈ ختم ہونے کے بعد منوج یادو پولیس لائن میں واقع اپنی بیرک پہنچے۔ اس کے بعد اس نے سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا