ڈیوشنل سانگ مقابلہ دوسرے روز میں داخل،کئی گلوکاروں نے پرفارم کیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍نوراترا فیسٹیول 2023 کے ایک حصے کے طور پر آج شام کو یوگ آشرم کمپلیکس میں اس موقع پر موجود معززین کے ذریعہ روایتی چراغ روشن کرکے آل انڈیا دیوشنل گانا مقابلہ دوسرے دن کی شام میں داخل ہوا۔جہاں مقابلے کے ابتدائی راؤنڈ کے دوسرے دن کی طرح پنجاب کے سکھجندر نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور جموں کے شبھم بنرجی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جموں کے ندھی سنگھ اور ہوشیار پور کے سمیت شرما نے تیسری پوزیشن حاصل کیجنہیں نقد انعام سے نوازا گیا۔واضح رہے دیوشنل گانا مقابلے کا فیصلہ موسیقی کے ماہرین کے پینل نے کیا جس میں مشہور شخصیت ڈاکٹر سریندر کمار شرما ایچ او ڈی گورنمنٹ ڈگری کالج سنی شملہ، ڈاکٹر اوشا بھگتی سابق ایچ او ڈی میوزک پی جی ایم اے ایم کالج جموں سمیت کئی دیگران موجود تھے ۔